اسلام آباد(کے پی این) بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے، مراد سعید کا پہلا، اسدعمرکا دوسرا اور ثانیہ نشتر کا تیسرا نمبر رہا۔ وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ تعریفی سرٹیفکیٹ پانے والوں میں شیخ رشید، شیریں مزاری، خسروبختیار، عبدالرزاق داد، معید یوسف اور فخر امام بھی شامل ہیں۔