شعیب اختر نے سیاست میں نہ آنے کی وجہ بتادی

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق کرکٹر شعیب اختر نے سیاست میں نہ آنے کی وجہ بتادی۔

شعیب اختر پی ایس ایل میں جاری جیو نیوز کے خصوصی پروگرام ‘جشنِ کرکٹ’ کے مہمان بنے اور دوران شو کرکٹر نے اپنے زمانے کے کئی یادگار قصے سنائے۔

کرکٹر نے اپنے سیاست میں نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے مجھے سیاست میں آنے سے منع کیا تھا۔

سابق کرکٹر نے شاہد آفریدی سے متعلق کہا کہ وہ کرکٹ کے بعد 100فیصد سیاست میں جائیں گے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اب یہ رواج بہت کم ہے کہ شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو نہ دیکھیں۔

انہوں نے بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے حوالے سے بتایا کہ  مجھے بھارت میں گینگسٹر کے تین کردار آفر ہوئے تھے مگر منع کردیا، اگر موقع ملتا تو ریشم اور ریما دونوں کے ساتھ ایک ہی فلم میں کام کرنا چاہتا۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی بنا تو انشااللہ پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے بڑا برانڈ بنادوں گا۔

پی ایس ایل سے متعلق شعیب اختر نے کہا کہ لاہور قلندرز لاہور جاکر پھنس جائے گی، لاہور قلندرز مہربانی کرکے مجھے ٹیم بیچ دے، میں پی ایس ایل کھیلتا تو لاہور کا ہی انتخاب کرتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کو بابر کے بجائے عماد وسیم کو ہی کپتان رکھنا چاہیے تھا۔