آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، قومی خواتین ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی
کرائسٹ چرچ : () آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی ہے۔
پاکستان ٹیم آکلینڈ سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے کرائسٹ چرچ پہنچی ہے جہاں قومی سکواڈ دس روز کے لیے قرنطینہ کرے گا، پاکستانی ٹیم 27 فروری کو نیوزی لینڈ سے جبکہ دو مارچ کو بنگلادیش سے وارم آپ میچ کھیلے گی۔
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ چار مارچ سے شروع ہوگا۔