ایچ بی ایل پی ایس ایل 7؛ شاداب لیگ کی تاریخ کے کامیاب ترین اسپنر بن گئے

لاہور: شاداب خان نے 62وکٹوں کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین اسپنر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان 62وکٹوں کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین اسپنر بن گئے،انھوں نے یہ اعزاز گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچ میں جیمز ونس کو آؤٹ کر کے انجام دیا۔

اس سے قبل محمد نواز لیگ کے کامیاب ترین اسپنر تھے۔