ماہرہ خان کا ’موقع‘ ملنے پر ہالی ووڈ اسٹار سے شادی کی خواہش کا اظہار

کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ہالی ووڈ اسٹار لیونار ڈو ڈی کیپریو سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایک روز قبل ماہرہ خان نے ٹویٹر پر اپنے فیز اور صارفین کے ساتھ چھوٹا سا سوال جواب کا سیگمنٹ رکھا جس میں انہوں نے مختصر سوالات کے جوابات دیے۔

ایک صارف نے ماہرہ سے پوچھا کہ ہالی ووڈ اداکاروں جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونار ڈو ڈی کیپریو میں سے کسی ایک سے شادی کرنے، کسی ایک کو قتل کرنے اور کسی سے ملاقات کا موقع ملے تو آپ کیا کریں گی

اس پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ اگر مجھے موقع ملتا تو ہالی ووڈ اداکار لیونار ڈو سے شادی کرتی اور ٹام کروز ، جونی ڈیپ سے ملاقات کر کے خوب گپ شپ کرتی۔

ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے۔