پشاور: تحریک انصاف کے عمر امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میئر منتخب ہو گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمر امین گنڈا پور ڈی آئی خان سٹی میئر منتخب ہوگئے، عمر امین گنڈا پور نے تریسٹھ ہزار سات سو ترپن ووٹ لیے۔
جے یو آئی کے کفیل نظامی دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے جے یو آئی کے محمد کفیل احمد اڑتیس ہزار آٹھ سو اکانوے ووٹ لے سکے، پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی تیسرے نمبر پر رہے۔
اْدھر تحصیل کونسل باڑہ کے 5 پولنگ سٹیشنوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کے بعد جے یو آئی کے مفتی کفیل کامیاب قرار پائے ہیں۔
تحصیل کونسل نوشہرہ میں ری پولنگ کے دوران231 پولنگ اسٹیشنز میں وزیر دفاع پرویز خان خٹک کے فرزند پاکستان تحریک انصاف کے محمد اسحاق خان خٹک 49310 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر، جمیعت علمائے اسلام ف کے حاکم علی خیل 41051 ووٹ لیکردوسرے نمبر، پاکستان پیپلز پارٹی کے احد خان خٹک 33409 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار حاجی سید بادشاہ 18775 ووٹ لے کر تحصیل کونسل خار کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے امیدوار ہارون الرشید 18243 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔