
اسلام آباد: ایرانی وزیر داخلہ کی سربراہی میں 9 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحدی پاکستان کے ایک روزہ دورے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے جہاں ان کے ہم منصب شیخ رشید احمد نے استقبال کیا۔
ایرانی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے ایران سے اسلام آباد پہنچا ہے۔ ان کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جب کہ جڑواں شہروں میں ٹریفک روٹ کے سبب بدترین ٹریفک جام بھی ہوا۔
اطلاعات ہیں کہ ایرانی وزیر داخلہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاک ایران سرحدی امور سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔