حجاب عورت کا تحفظ ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان
راولاکوٹ(کے پی این)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حیا اور پاکیزگی ایمان کا لازمی جزو ہے،مغربی تہذیبی یلغار کا ہدف امت کے نوجوان ہیں ،حجاب کے خلاف منفی پروپیگنڈا امت کی باکردار بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم سے دور رکھنے کی گہری سازش ہے ،ہندوستان میں مسکان نے آر ایس ایس کے غنڈوں کی موجودگی میں امت مسلمہ کی حقیقی ترجمانی کی جانوروں کے حقوق پر چیخنے والے اس پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ،مغربی تہذیبی یلغار کے آگے بند باندھناامت کے باکردار نوجوانوں کی ذمہ داری ہے
ان خیالات کااظہار انہوں نے حیاء ڈے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ایک طرف مغرب کے بے پنا وسائل ہیں جو ہمارے خاندانی نظام کو توڑنے میں مصروف ہیں دوسری طرف امت کے باکردار نوجوان اس کلچر کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں تمام ادیان عریانی اور بے حیائی خلاف ہیں یہ ملک اسلام کے نام پر معروض وجود میں آیا تا کہ اسلام کے نظام کو غالب کیا جائے لیکن ابھی تک تشنہ تکمیل ہے
انہوں نے کہا کہ بے حیائی میں عورت کی تذلیل اور حجاب عورت کا تحفظ ہے والدین اپنے گھروں میں دینی ماحول کو پروان چڑھائیں قرآن وسنت کے نوجوانوں کا رشتہ جوڑنے کے لیے اجتماعی مطالعے کا اہتمام کریں اپنے گھروں کے مورچوں کو مضبوط بنائیں تا کہ معاشرہ تباہی سے بچ سکے ۔