پانچ لاکھ کشمیری شہداء کے مقدس لہو کے صدقے آزادی کا سورج ضرورطلوع ہوگا،غلام محمد صفی

اسلام آباد(کے پی این)تحریک حریت  جموں وکشمیر کے کنونیئر غلام محمد صفی نے کہاہے کہ 5لاکھ کشمیری شہداء کے مقدس لہو کے صدقے آزادی کا سورج ضرورطلوع ہوگا ،کشمیری شہداء کے خون سے بے وفائی نہ پہلے کسی کو راس آئی ہے نہ آئندہ آئے گی،شہداء کے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں آزادی سے کم کوئی حل کشمیری قبول نہیںکریںگے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی مسئلہ کشمیرکا پائیدار اور دیرپا حل نکل سکتاہے

جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع رالپنڈی کے زیر اہتما م شہداء کشمیر کی یاد میں کشمیرکانفرنس سے خطا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندرمودی نے ہندوستان معاشرے کو انسان دشمن معاشرے میں بدل دیاہے،،مقبوضہ کشمیرہندوستان کی قابض افواج کا قبرستان بنے گا،کشمیرکانفرنس سے پروفیسر صغیر قمر،کمانڈر عبدالعزیز،خالد محمود زیدی،عبدلحفیظ،لطیف ڈاراور دیگر قائدین نے خطاب کیا

غلام محمد صفی نے کہاکہ کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لیے قربانیاں پیش کیں ہیں وہ طلوع صبح آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی واجد اقبال عباسی  نے کہاکہ لواحقین شہداء کو یقین دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی منزل کے حصول تک کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے گی

پروفیسر صغیر قمر نے کہاکہ ایک ایک شہید مجھے یاد ہے ہندوستان سے ایک ایک خون کے قطرے کا حساب لیاجائے گا

کمانڈر عبدالعزیز نے کہاکہ 1947میں ہم نے نہتے جہاد کر کے یہ خطہ آزاد کرایاہے اب ہم ایک قوت ہیں بقیہ کشمیرکو آزاد کرائیں گے

جے آئی یوتھ آزاد کشمیر کے صدر خالد محمود زیدی نے کہاکہ نوجوان بے تاب  ہیں کشمیریوں کو مزاحمت کا حق واپس کیاجائے،مودی سے کشمیرآزاد کرالیں گے،کشمیر کے بچہ بچہ آزادی کے مورچے میں ڈٹاہوا ہے جب تک کشمیرآزادنہیں ہوجاتا ہم اپنی جدوجہد جاری کررکھیںگے۔