سارہ خان شوہر فلک شبیر کے دیے گئے اتنے پھولوں کا کیا کرتی ہیں؟

پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر کے دیے گئے پھولوں سے متعلق بات کی ہے۔

سارہ فلک شبیر کے ہمراہ نجی ٹی وی شو کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو شوہر کی جانب سے دیے جانے والے پھولوں پر گفتگو کی۔

اداکارہ  نے بتایا کہ انہیں فلک کی جانب سے اب تک جتنے بھی پھول دیے گئے ہیں وہ سارے پھول تاریخ کے ساتھ ایک ڈائری میں محفوظ کیے ہوئے ہیں۔

سارہ خان کا کہنا  تھاکہ وہ ڈائری فلک کے دیے گئے پھولوں کے باعث اب ختم ہوگئی ہے، اس ڈائری میں رکھا گیا پھول سوکھ جاتا ہے لیکن تاریخ رہ جاتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ فلک اگر گلدستہ دیں تو وہ اس میں سے ایک پھول نکال کر اس ڈائری میں محفوظ کرلیتی ہیں۔

ان   کا کہنا تھاکہ فلک کے دیے ہوئے پھول 10 ، 10 دن تک خراب نہیں ہوتے۔