واٹس ایپ کمیونٹی فیچر کیا ہے اور یہ کس طرح کام کرے گا؟
کچھ مہینوں سے واٹس ایپ اپنا نیا ‘کمیونٹی فیچر’ تیار کر رہا ہے اور اب ایپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن سے ہمارے پاس اس کی خصوصیت کے بارے میں مزید تفصیلات موجود ہیں۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو نے واٹس ایپ کے آئی او ایس ورژن 22.4.0.75 میں واٹس ایپ کمیونٹیز کے بارے میں ایک اسکرین شاٹ حاصل کیا ہے۔
اس اسکرین شاٹ کے مطابق اس اپ ڈیٹ میں صارفین’اپنے گروپس کو اکٹھا کر سکیں گے: یعنی وہ گروپس جن کو آپ چلاتے ہیں ان تک آپ ایک ہی جگہ پر آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں’۔
‘ایک ساتھ سب گروپس میں پیغام: یعنی آپ تمام گروپس میں اراکین کو ایک ساتھ اعلانات یا پیغامات بھیج سکیں گے اور انہیں اپ ڈیٹ رکھ سکیں گے’۔
گروپ ایڈمنز کے لیے بہترین جگہ:
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کمیونٹیز ایک بہترین جگہ ہوگی جہاں گروپ ایڈمنز کو پلیٹ فارم پر گروپس پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔
گزشتہ برس دسمبر میں اس بارے میں کچھ اور وضاحت سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ کمیونٹیز کیسے کام کریں گی۔
‘یہ اس وقت ایک گروپ چیٹ کی طرح ہے لہٰذا سوشل نیٹ ورک کی طرح کچھ بھی نہیں، یہ اب بھی لوگوں کے درمیان ایک نجی جگہ ہے جو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ ہے’۔
اس اسکرین شاٹ میں آپ کمیونٹی آئیکن کے لیے ایک مختلف ترتیب بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ہاں، کمیونٹی آئیکنز گول کناروں کے ساتھ مربع ہوتے ہیں تاکہ کمیونٹی کو گروپ چیٹ سے ممتاز کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ کمیونٹیز ابھی تک ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہیں، اس لیے بیٹا استعمال کرنے والے بھی اسے فی الحال آزما نہیں سکتے۔