کشمیریوں کے حق مزاحمت کوبھی بحال ہونا چاہیے،عبدالرشید ترابی

باغ (سی پی این)جماعت اسلامی کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندرمودی مستند دہشت گردپورے جنوبی ایشیا کو بارود کے ڈھیرکر کھڑا کردیا،نریندرمودی اور ارایس ایس کے غنڈوں سے ہندوستان کے اندر کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے،عالمی برادری بڑے انسانی المیے کے رونما ہونے سے قبل ہندوستان کے خلاف مداخلت کرے،ہندوستان انسانی حقو ق اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاہاہے،کشمیرکی آزادی ہندوستان کے اندر برہمن سامراج کے چنگل سے درجن ریاستوں کی آزادی کا عنوان بنے گی،مودی ہندوستان کو تیزی سے انجام کی جانب گامزن کیے ہوئے ہے ،کشمیریوں نے ہندوستان کی 15؛لاکھ فوج کو شکست دے دوچار کیاہواہے ،اس شکست کو چھپانے کے لیے ہندوستان نے 36لاکھ غیر کشمیریوں کو ڈومسائل جاری کیے ہیں

ان خیالا ت کااظہارانھوں نے وفووسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ 5لاکھ کشمیری شہداء کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا ہندوستان نے نوشہ دیوار نہ پڑھاتو حشر برا ہوگا

انھوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرکے اس مرحلے پر پوری قوم کو یک جان اور یک زبان ہوکر پیغام دینا ہوگا کہ آزادی کی جدوجہد میں مقبوضہ کشمیر کے بھائی تنہانہیں ہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام آپ کے شانہ بشانہ ہیں،آزادی کشمیراور گلگت بلتستان ریاست کے آزاد خطوں کو آزادی کا بیس کیمپ بنا کر حقیقی کردار ادا کیاجائے ،کشمیرکی آزادی کی تحریک دنیا کی وہ واحد تحریک ہے جس کوایک بیس کیمپ حاصل ہے ،قائد اعظم کے وژن کے مطابق بیس کیمپ کا ایک بڑا کردار ہے اس کا حقیقی کردار بحال ہونا چاہیے اور کشمیریوںکے حق مزاحمت کوبھی بحال ہونا چاہیے

انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت سے آگے بڑھ کر عملی مدد کرے یہ کشمیرکی آزادی کاوقت ہے ۔