
روس کا فوجی واپس بلانے کا دعویٰ جھوٹا ہے، امریکا
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ روس کا یوکرین کی سرحد پرفوجیوں کی تعداد میں کمی کا دعویٰ جھوٹا ہے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ روس نے حالیہ دنوں میں یوکرین کی سرحد پر7000اضافی فوجی تعینات کئے ہیں۔ روس کا فوجی واپس بلانے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔
وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پرغیرملکی خبرایجنسی کوبتایا کہ روس کوئی بھی جھوٹا بہانہ بنا کرکسی بھی وقت یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔
امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ روس نے فوجی واپس بلانے کا اعلان کرکے پوری دنیا کی توجہ حاصل کی ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ روس کا یہ دعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے۔
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا بھی بیان میں کہنا ہے کہ انہوں نے روسی فوجیوں کی واپسی کی صرف خبریں سنی ہیں لیکن روسی فوجیوں کو واپس جاتے نہیں دیکھا ہے۔
روس نے یوکرین سے کچھ فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔