ٹرولنگ سنجیدہ نہیں لیتی، جو بھی پہنوں اس سے کسی کو کیا تکلیف ہے: عفت عمر

اداکارہ عفت عمر نے کپڑوں، میک اپ اور عمر کے حوالے سے ہونے والی تنقید  پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں عفت عمر نے کہا کہ وہ ڈریسنگ یا میک اپ سمیت سوشل میڈیا پر ہونے والی کسی بھی قسم کی ٹرولنگ کو سنجیدہ نہیں لیتی ہیں۔

اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ وہ 50 کی ہوگئی ہیں لیکن ان کا دل جوان ہے اور جب ان پر تنقید کرنے والے بھی 50 برس کے ہوں گے تب انہیں پتا چلے گا۔

عفت عمر کا کہنا تھاکہ ان کا جب دل کرتا ہے تو وہ سرخ لپ اسٹک لگاتی ہیں، ان کا دل کرتا ہےتو وہ چھوٹے کپڑے پہنتی ہیں، کسی بھی شخص کے پاس یہ حق نہیں کہ وہ کسی پر تنقید کرے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں جو بھی پہنتی ہوں اس سے کسی کو کیا تکلیف ہے وہ کسی کا کیا لے رہی ہیں، ان کا جسم ان کی مرضی ہے۔