بھارتی لوک سبھا کے نصف ارکان جرائم میں ملوث ہیں: وزیراعظم سنگاپور

نئی دہلی: () سنگاپور کے وزیراعظم نے کہا ہےکہ بھارتی لوک سبھا کے نصف ارکان جرائم میں ملوث اور ان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران وزیراعظم لی شین لا نے کہا کہ نہرو کے بھارت کی آج یہ حالت ہو چکی ہے کہ ایوان زیریں لوک سبھا کے نصف سے زائد ارکان کے خلاف قتل، جنسی زیادتی سمیت سنگین فوجداری مقدمات درج ہیں، چاہے وہ یہ دعوی کرتے رہیں کہ یہ مقدمات سیاسی ہیں۔

سنگا پور کے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں شروع کے ادوار میں جمہوریت رائج تھی تاہم حالات آہستہ آہستہ تبدیل ہو گئے، مجرمانہ اور قانون کے خلاف سرگرمیوں پر آنکھیں بند رکھی گئیں جس کے سبب یہ حالات ہوئے۔

بھارتی اخبار نے دعوی کیا کہ مودی حکومت سنگاپور کے وزیراعظم کے اس بیان پر انگارے چبانے لگی اور سنگاپور کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا۔