
الطاف حسین سے ملاقات کس طرح ہوئی؟ حریم نے احوال بتا دیا
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے حال ہی میں لندن میں بانی متحدہ الطاف حسین سے ملاقات کی تھی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
اب حریم کا ایک ویڈیو انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں انھیں الطاف حسین کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں الطاف حسین کو کورٹ سے باہر آتے ہوئے حریم سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اس دوران بانی ایم کیو ایم کے گارڈز نے انھیں روکنے کی کوشش بھی کی لیکن اس کے باوجود الطاف حسین اور حریم کے درمیان مکالمہ ہوا۔
حریم نے بتایا کہ عدالت کے باہر الطاف حسین سے ملاقات ہونے سے قبل کمرہ عدالت میں بھی ان سے مل چکی تھیں لیکن کورٹ میں ویڈیو بنانے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے ہم الطاف حسین کے عدالت سے باہر آنے سے قبل ہی باہر نکل آئے۔
انہوں نے بتایا کہ الطاف حسین کی یہ بات اچھی لگی کہ انھوں نے گارڈز کے روکنے کے باوجود مجھ پر توجہ مرکوز رکھی اور مجھ سے ہم کلام ہوئے۔
حریم کے مطابق الطاف حسین نے مجھے اس ملاقات میں دعائیں دیں اور میں نے بھی الطاف حسین کو دعائیں دیں جو کہ میرے لیے قابل فخر بات ہے، بس خواہش ہے کہ وہ دعائیں قبول ہو جائیں۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ جب الطاف حسین کا دور تھا تو میں بہت چھوٹی تھی اس لیے ان سے منسلک باتوں اور الزامات کو نہیں مانتی کیونکہ میں نے اپنی آنکھوں سے کچھ نہیں دیکھا، کراچی میں آج بھی الطاف حسین کے سچے حامی موجود ہیں،
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے بعد جہاں ہماری تعریف دیکھنے میں آئی وہیں الطاف حسین اور مجھے پاکستان کا دشمن بھی قرار دیاگیا۔