ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کے اہم میچ میں ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پی ایس ایل سیون کا ایونٹ لاہور میں جاری ہے جہاں آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔ ٹاس ہوا تو اسے ملتان سلطانز نے جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سلطانز نے کھیل کا عمدہ آغاز کرتے ہوئے بغیر نقصان 10 اوورز میں 101 رنز بنا لئے۔ شان مسعود 43 اور کپتان محمد رضوان 54 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

ملتان الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ ڈیوڈ ویلی کی واپسی ہوگئی ہے اور موذربانی کو باہر بٹھایا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو تبدیلیاں کرتے ہوئے احسن علی اور محمد عرفان کو شامل کیا ہے۔

ملتان سلطانز پی ایس ایل میں 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس نے 8 میں سے 7 میچ جیتے ہیں، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 ویں نمبر پر ہے جس نے 8 میں سے صرف 3 میچ جیتے ہیں اور اس کے 6 پوائنٹس ہیں۔