روس کا یوکرین پر حملہ؛ وزیراعظم کا پاکستان میں متعلقہ اداروں سے رابطہ

ماسکو: وزیراعظم کی زیرصدارت ماسکو میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں یوکرین روس تنازع سے متعلق بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان اہم دورے پر آج ماسکو میں موجود ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ عمران خان کی انتہائی اہم ملاقات ہوگی۔

سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ماسکو میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معید یوسف و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں متعلقہ اداروں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔