’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں شاہ رخ اور امیتابھ ہریتک سے دور دور رہتے تھے‘
بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر نے شہرہ آفاق فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی شوٹنگ کے دوران کی کچھ باتوں کا تذکرہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر نے اپنی آٹوبائیوگرافی’ ان سوٹیبل بوائے‘ میں انکشاف کیا ہے کہ کبھی خوشی کبھی غم کا سیٹ خوشگوار نہیں تھا، فلم کی کاسٹ میں شامل بالی وڈ اسٹارز امیتابھ بچن ، شاہ رخ خان ،جیا بچن اور کاجول نے ہریتک کی فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کے بعد ان سے دوری قائم کی ہوئی تھی۔
کرن جوہر کا کہنا تھا کہ یہ مناسب نہیں تھا کیوں کہ ہریتک بہت جونیئر تھا اور شاہ رخ اس وقت ایک بڑے اسٹار تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت شاہ رخ کی ایک دو فلمیں کامیاب نہیں ہوئی تھیں جب کہ ہریتک میڈیا کے منظور نظر بنے ہوئے تھے مگر یہ سب افسوسناک تھا۔
کرن جوہر نے مزید کہا کہ اس وقت میں نے محسوس کیا تھا کہ اس کاسٹ میں صرف ہریتک ہی ایک ایسے اداکار تھے جنہیں ساتھ چلانے کی ضرورت تھی کیوں کہ امیتابھ کا ان سے کوئی مقابلہ نہیں تھا اور جو کچھ ہورہا تھا اس کی وجہ سے شاہ رخ کچھ دور سے تھے اور کاجول ان کی ٹیم میں تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن نے مزید وضاحت دی کہ اس پورے شوٹ کے دوران انہیں ہریتک کو پرسکون رکھنا تھا کیونکہ انہوں نے محسوس کیاتھا کہ ہریتک کو تھوڑی سی توجہ کی ضرورت تھی اور ہم اچھی دوستی قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد ہم ایک دوسرے کے قریب آگئے۔