مداح کے آبدیدہ ہونے پر عاطف اسلم گانے کے بول بھول گئے
کراچی: () گلوکار عاطف اسلم کنسرٹ میں ایک پرستار کے آبدیدہ ہونے پر گانے کے بول بھول گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم نے کنسرٹ میں گانا گانے کے دوران آبدیدہ پرستار سے پوچھا کہ کسے یاد کر کے رو رہے ہو؟ اس سوال کے بعد عاطف اسلم دوبارہ اپنے گانے کی طرف لوٹے تو گانے کے بول ہی بھول گئے۔
گلوکار نے گانا بھول جانے کا اعتراف کنسرٹ کے دوران خود کیا۔