اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کا وفد پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں آصف زرداری سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں آصف زرداری کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما ملاقات میں شامل ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی آج اسلام آباد میں یہ دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل ایم کیو ایم کے وفد کی ق لیگ کے رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔