آسٹریلیا سے دوسرا ون ڈے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا۔

ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج ٹریننگ نہیں کرے گی تاہم ٹریننگ سیشن منسوخ کرنے کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے آج ساڑھے چار بجے ٹریننگ سیشن کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔