ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقےکولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)  کے مطابق آپریشن کےدوران فائرنگ کےتبادلےمیں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کےقبضےسےاسلحہ اورگولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردسکیورٹی فورسزکےخلاف دہشتگردسرگرمیوں میں ملوث تھے ۔