
” این آئی اے “نے خالصتان ٹائیگر فورس کے خلاف پنجاب، ہریانہ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے
نئی دہلی07 جون ( ) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی “(این آئی اے) نے سکھوں کی نمائندہ تنظیم خالصتان ٹائیگر فورس (کے ٹی ایف) کے خلاف درج مقدمے میں ریاست پنجاب اور ہریانہ میں 10 مقامات پر چھاپے مارے ہیں ۔
پنجاب میں نو جگہوں جبکہ ہریانہ میں ایک مقام پر چھاپہ مارا گیا۔ یہ چھاپے تنظیم کے لیے فنڈز جمع کرنے کے معاملے کے سلسلے میں مارے گئے۔
این آئی اے نے کے ٹی ایف کے خلاف گزشتہ برس 20 اگست کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانونی ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ این آئی اے نے اسی معاملے میں کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما ارش دیپ سنگھ ڈھلہ کے دو قریبی ساتھیوں کو رواں برس سال 19 مئی کو فلپائن منیلا سے دہلی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے فوراً بعد گرفتار کیا تھا۔ دونوں رہنماو¿ں کی شناخت امرت پال سنگھ عرف ایمی اور امرتک سنگھ Amritk کے طور پر کی گئی ہے ۔