بھارت: کوچنگ سینٹر کے اندر باجماعت نماز ادا کرنے پر مسلمان شخص گرفتار

غازی آباد25جون() بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں کوچنگ سینٹر پرنماز باجماعت ادا کرنے پر ایک مسلمان شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مولوی شوکت علی کو پولیس نے 23جون کو غازی آباد کے علاقے دیپک وہار سے گرفتار کیا تھا۔ مولوی شوکت علی کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جب پولیس وہاں پہنچی تو وہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے اندر باجماعت نماز ادا کر رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ انہیں ہندو برادری کے ارکان کی طرف سے شکایت موصول ہوئی ہے جو نماز کی مخالفت کر رہے تھے۔کھوڈا تھانے کے ایس ایچ او نے جہاں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، دعویٰ کیا کہ شوکت علی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے اندر مدرسہ چلا رہا تھا اور وہاں نماز پڑھی جا رہی تھی۔