کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے برہان وانی کے یوم شہادت کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل

سرینگر 04جولائی ()
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے 08 جولائی بروز ہفتہ کو ممتاز نوجوان مزاحمتی رہنما شہیدبرہان مظفر وانی کے یوم شہادت کے موقع پر مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔
بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 8جولائی2016 کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں ایک جعلی مقابلے کے دوران شہید کر دیا تھا۔برہان وانی کی شہادت کے بعد عوامی انتفادہ کے دوران بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں نے156 مظاہرین کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کردیا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی ہڑتال کی کال کیburhamn-2burhan-3تمام آزادی پسند رہنمائوں اور تنظیموں نے حمایت کی ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس، نوجوانانِ حریت جموں وکشمیر، پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ ، جموں و کشمیر جسٹس لیگ فورم، جموں و کشمیر صدائے مظلوم، وارثین شہدا، ڈیموکریٹک یوتھ فورم، جموں کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، جموں کشمیر پیپلز ریزسٹنس پارٹی، کشمیر ریزسٹنس موومنٹ، کشمیر حریت فورم، یوتھ ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ، جموں و کشمیر تحریک آزادی، جموں و کشمیر لبریشن الائنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے وادی کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برہان وانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کریں۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ برہان وانی اور دیگر کشمیری شہدا نے ایک مقدس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور یہ کشمیری عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہداء کے اس مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں۔پوسٹروں میں کشمیری عوام پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ برہان وانی کی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کریں اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 8 جولائی کو ترال چلو پروگرام میں بھرپور شرکت کریں۔پوسٹروں میں مزیدکہا گیا ہے کہ شہید برہان وانی اور دیگر شہدا کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا ۔یہ پوسٹر ٹویٹر، فیس بک اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پر بھی جاری کئے گئے ہیں جس پر درج تحریروں میں کہاگیا ہے کہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر سے خطے میں امن اور سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے لہذا اقوام متحدہ کو تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ پوسٹروں میں کشمیریوں سے تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے متحد ہونے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔آزادی پسند تنظیموں نے تنازعہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد تک اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔