
چین نے 2 امریکی ملٹری کمپنیوں پر پابندی لگا دی
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے امریکی کمپنی نارتھ روپ گرومن اور لوک ہیڈ مارٹن پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی کمپنیوں کو تائیوان کو اسلحہ دینے پر پابندی کا نشانہ بنایا ہے۔