
ایمبیسیڈر آف ریپبلک آف آذربائجان خضر فرحادوو نے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے دفتر کا خصوصی دورہ کیا
اسلام آباد:
چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے صدر سجاد سرور ،فاونڈر چیئرمین قاضی الیاس،طارق کھوکھر سیدہ وجیدہ سلیم،چودھری خلیل ،طاہر آرائیں،شیر محمد خان ،عقیل عباسی ،عبدالوحید بابی،دیگر ایگزیکٹیو ممبران نے ان کا بھرپور استقبال کیا ،ایمبیسڈر آف آذربائجان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائجان اور پاکستان کے درمیان برادرانہ رشتہ ہے ۔
آذربائجان اسلامی ممالک میں دو بڑے نام ترکی اور پاکستان سے گہری دوستی اور تعلقات کا خواہشمند ہے اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے صدر جناب سجاد سرور نے ایمبیسیڈر آف آذربائجان کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت چیمبر کے دورے کے لیے نکالا ۔اس موقع بانی چیئرمین جناب قاضی الیاس،جناب طاہر آرائیں سابق سینئر ، سیدہ واجدہ سلیم، زوہیب علی ،مرزا نواز ،عقیل عباسی ، شیخ طیب ،شیر خان ،لطیف کیانی، ایگزیکٹو ممبر عبدالوحید بابی، چیئرمین ہیلتھ کمیٹی ،ایف ٹین ٹریڈرز یونین کے نمائندگان،اسد اللہ تیمور،عثمان خان اورخلیل احمد، سیکرٹری جنرل ICSTSIاور دیگر موجود تھے
.آخر میں معزز مہمان کو چمبر کی جانب سے خصوصی شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔