رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے جدید تعلیمی شعبہ جات کی آگہی کے لیے ایکسپو جوان کا کامیاب انعقاد

جڑواں شہروں میں تعلیم کے حوالے سے منعقد کی جانےوالی ایک منفرد اور اپنی نوعیت کی پہلی تقریب

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے نوجوانوں میں اعلیٰ تعلیم کے جدید شعبہ جات کی آگہی و ترویج کے لئے ایکسپو جوان کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ایکسپو جڑواں شہروں میں تعلیم کے حوالے سے منعقد کی جانےوالی ایک منفرد اور اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہے۔

ایکسپو کا انعقاد IFQ ہوٹل کلب روڈ پر کیا گیا۔ تقریب کا افتتاح مہمانِ خصوصی محترمہ سیدہ شفق ہاشمی (ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ ثقافت و ورثہ) نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے رفاہ یونیورسٹی میں پڑھائے جانے والےمختلف شعبہ جات کے اسٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے رفاہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔

ایکسپو جوان میں جڑواں شہروں کے تعلیمی ماہرین ، دانشور ، نوجوان طلباء و والدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور رفاہ کی جانب سے فراہم کردہ کیرئیر کاؤنسلنگ سے استفادہ حاصل کیا۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایشیا کی صفِ اول کی جامعات میں شامل ہے جہاں 148 سے زائد مختلف پروگرام میں تعلیم دی جاتی ہے۔ اس ایکسپو کا مقصد نوجوانوں کو نئے شعبہ جات اور میسر مواقعوں سے روشناس کراوانا تھا ۔