پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد ___محکمانہ ملی بھگت__ کرپشن کا انکشاف
65
ایبٹ آباد(سپیشل رپورٹر) پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد ، محکمانہ ملی بھگت سے گھوسٹ سکیموں کے عوض کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف،شریف اللہ نامی ٹھیکیدار محکمانہ ملی بھگت سے متعدد سکیموں کو مکمل کئے بغیر فنڈز ریلیز کرا چکا ہے ، تحصیل لورہ یونین کونسل سیر شرقی تروڑ (پیڑا) کی اسکیم جس کیلئے 1840000 روپے کے فنڈز منظور کئے گئے تھے
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شریف اللہ نامی ٹھیکیدار نے اس سکیم کی تمام رقم محکمانہ ملی بھگت سے ریلیز کرادی اور مذکورہ اسکیم کا۔ 30 فیصد کام بھی نہیں ہوا۔اہلیان تروڑ پیڑا کی طرف سے بار بار ٹھیکیدار شریف اللہ سے سکیم مکمل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا مگر شریف اللہ فنڈز کی عدم دستیابی کا پہلے بہانہ کرتا رہا تاہم بعد ازاں زاتی مصروفیات کا بہانہ بنا کر سکیم کو مکمل نہیں کیا ، اہلیان علاقہ نے کرپٹ ٹھیکیدار کیخلاف اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، عبدالحمید عباسی ، معین عباسی ، سرفراز عباسی اور افتیاز عباسی کا کہنا ہے کہ ہم کرپٹ ٹھیکیدار کیخلاف نہ صرف محکمہ اینٹی کرپشن سے رجوع کر رہے ہیں بلکہ ہر متعلقہ دیگر فورمز سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
کہ اس طرح دیگر کئی ٹھیکیداروں نے پبلک ہیلتھ اینڈ انجنئیرنگ سے مبینہ ملی بھگت سے کروڑوں روپے کے فنڈز کا اجراء کرا لیامگر ابھی تک اسکیمیں مکمل نہ ہو سکیں۔