ایف ایف سی کو "کمپنی آف دی ایئر ایوارڈ” کا اعزاز حاصل
5
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI) کی جانب سے ایف ایف سی کو "کمپنی آف دی ایئر ایوارڈ” کا اعزاز حاصل
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (RCCI) کے زیر اہتمام قاہرہ، مصر میں منعقدہ 35ویں بین الاقوامی کاروباری مواقع کانفرنس اور اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (FFC) کو "کمپنی آف دی ایئر ایوارڈ” کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ سال 2022 کے دوران کمپنی کی مسلسل لگن،غیر متزلزل عزم اور مثالی کاروباری کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔
سینئر منیجر پبلک ریلیشنز اینڈ لیزون، جناب شہباز احمد خان اور ڈپٹی منیجر کارپوریٹ افیئرز، لیفٹیننٹ کرنل محمد کاشف نذیر (ریٹائرڈ) نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔