الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں؟ نگراں وزیراعظم کا اہم بیان آگیا

لندن : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی حصہ لے سکتے ہیں یانہیں قانون دیکھےگا، کوئی شخص الیکشن کیلئے اہل ہے تو قانون کے مطابق لڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی کسی سیاسی جماعت سےیاگروہ سےوابستگی نہیں، حکومت اپناکام آئینی وقانونی دائرےمیں رہ کرکررہی ہے، یہ تاثرنہیں دیناچاہتےکہ ہم کسی سیاسی جماعت کیخلاف ہیں۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ہم نے نہیں، میرے لیے یہ کہنا غیر قانونی ہے کہ الیکشن کس کیساتھ کس کے بغیر ہوں گے۔