ٹیکسلا میوزیم اور آثار قدیمہ کی اہمیت کے حامل مقامات عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ ہیں۔ وزیر مملکت برائےسیاحت وصی شاہ

سیاحت کا عالمی دن 27 ستمبر

ٹیکسلا میوزیم اور آثار قدیمہ کی اہمیت کے حامل مقامات عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ ہیں۔ وزیر مملکت برائےسیاحت وصی شاہ
پریس ریلیز
اسلام آباد 27 ستمبر 2023

سیاحت کا عالمی دن ہر سال 27 ستمبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے (UNWTO) کے زیراہتمام، بین الاقوامی برادری میں سیاحت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے اور سیاحت اور زندگی کے سماجی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی پہلوؤں پر اس کے اثرات اے با خبر رکھنا ہے۔

پاکستان ٹوررزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا اپنے شراکت داروں کےتعاون سے سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے کلچر کاروان برائے ٹیکسیلا کا انعقاد کیا۔

کلچر کاروان کے انعقاد کا مقصد خطے کی بھرپور تاریخ اور ثقافت کو دریافت کرنے اور ایسے ماہرین کے ساتھ مشغول ہونے کا موقع تھا جو گندھارا ورثے کی اہمیت کے بارے میں بصیرت فراہم کر سکتے ہیں۔
کاروان آسلام آباد سے وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ کی قیادت میں روانہ ہوا جس میں بلوچستان کے صوبائی وزیر تعلیم و سیاحت ڈاکٹر قادر بخش بلوچ، مختلف ممالک کے سُفیروں، سفارت کاروں، میڈیا پرسنز، ٹورازم انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کے علاوہ مختلف سکالرز نے شرکت کیا۔

وفد کو ٹیکسیلا میوزیم کے علاوہ وہاں موجود آثار قدیمہ، 2200 سالہ پُرانی یونیورسٹی ٹیکسیلا، جولیاں اور گندھارا آرٹ اینڈ کرافٹ ولیج ٹیکسلا کا دورہ بھی کرایا گیا۔

 

کلچر کاروان کے اختتمام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے سیاحت وصی نے کہا کہ آج ہم جس مقام پر کھڑے ہیں وہ ہے بائیس سو سال پرُانی ٹیکسیلا یونیورسٹی جس کا شُمار خطے کی پہلی اور دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں سے کیا جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے عالمی یوم سیاحت کا دن اس سال اس مقام پر منانے کا فیصلہ کیا تاکہ مُلک اور بیرون مُلک موجود ہمارے دوستوں کو یہ پیغام جائے کہ پاکستان اور پاکستانی جس تہذیب کے وارث ہیں وہاں بائیس سو سال پہلے سے علم کے چراغ روشن تھے۔

یہاں عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام پہنچانا تھا کہ پاکستان ہزاروں سال پرانی تہذیب ہڑپہ، تقریباً پانچ ہزار سال پرانی تہذیب مہنجو داڑو اور تقریباً دس ہزار سال پرانی تہذیب مہر گڑھ کا وارث ہے۔ وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کامیاب کلچر کاروان کے انعقاد پر پی ٹی ڈی سی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے علاوہ بلوچستان کے صوبائی وزیر تعلیم و سیاحت ڈاکٹر قادر بخش بلوچ ،مینیجنگ ڈائریکٹرپاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آفتاب الرحمان رانا، صدر گندھارا ریمجنگ زیلدار احسن شاہ، میڈیا کے نمائندے، ویلاگرز اور ٹورازم انڈسٹری کے مختلف اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے۔