بین الاقوامیتازہ ترین دارالحکومت دھماکے سے گونج اٹھا On اکتوبر 1, 2023 46 میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں ترک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دھماکا ہوا تھا جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں۔ بعد ازاں ترکیہ کے وزیر داخلہ Ali Yerlikaya نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی عمارت کے دروازے پر 2 دہشتگرد ایک گاڑی میں پہنچے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے وہاں ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے دہشتگرد نے فائرنگ کی مگر پولیس کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا۔ یہ دھماکا اس وقت ہوا جب ترک پارلیمنٹ کا اجلاس یکم اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شیڈول تھا۔ اس واقعے کے بعد انقرہ میں سکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے مگر فی الحال واضح نہیں کہ اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ دوسری جانب انقرہ دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ 46 Share FacebookTwitterGoogle+WhatsAppEmail