میں اپنے تمام اساتذہ کی دلی تعریف کرتا ہوں …….. وفاقی وزیر مدد علی سندھی

عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر وفاقی وزیر مدد علی سندھی کا بیان ۔

وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر میں اپنے تمام اساتذہ کی دلی تعریف کرتا ہوں جو ہمارے ملک کے مستقبل کے لئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ذہنوں کو ذمہ دار اور قابل شہری بنانے میں آپ کا کردار قابل قدر ہے۔ یہ ہمارا عظم ہے کہ ہر بچہ عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی حاصل کرے۔

ہم تعلیمی نظام میں تقسیم کو ختم کرنے اور ایک منصفانہ اور جامع نظام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمیں اپنے طلباء کو گلوبلائزڈ، ڈیجیٹل دنیا میں ترقی کرنے کے لیے درکار مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیچرز کو جدید ترین تدریسی طریقوں سے بااختیار بنانے کے لیے مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اگلی نسل کی پرورش میں آپ کی لگن قابل تعریف ہے۔