
او پی ایف بوائز کالج کے نئے کیمپس کا افتتاح اوورسیز پاکستانیوں کیلیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے
پریس ریلیز
او پی ایف بوائز کالج کے نئے کیمپس کا افتتاح اوورسیز پاکستانیوں کیلیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے
اسلام آباد : 05 اکتوبر 2023
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل، جواد سہراب ملک نے نئے او پی ایف بوائز کالج کیمپس اسلام آبادکی افتتاحی تقریب کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے شاندار عزائم اور غیر متزلزل حمایت پر زور دیا۔
معاون خصوصی نے اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے نئے کیمپس کا افتتاح کرنے پر او پی ایف کے کردار کو سراہا ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بچوں کے لیے معیاری تعلیم کا موجودہ نظام باعث تشویش ہے جس کےلئے معاون خصوصی نے اعلیٰ معیار کے وسائل تک رسائی کے ساتھ سازگار ماحول میں نوجوانوں کی پرورش کی اہمیت پر زور دیا۔
جواد سہراب ملک نے ملکی معیشت کے استحکام میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو جامع امداد فراہم کرنے کی حکومت کی اولین ترجیح کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید اقدامات کے لیے سازگار ماحول کا حوالہ دیتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں حکومت کی گہری دلچسپی کو اجاگر کیا۔
تقریب کے آغاز میں سہراب ملک نے ایچ ایٹ سیکٹر میں نئے او پی ایف بوائز کالج کیمپس کا افتتاح کیا، اور انہوں نے بنیادی ڈھانچے اور مینجمنٹ کی سہولت کوسراہا۔ ابتدائی طور پر پری نرسری سے گریڈ پنجم تک کے طلباء کو کیٹرنگ کرتے ہوئے، او پی ایف کالج مستقبل میں نئے کیمپس میں او- لیول کی تعلیم کو شامل کرنے کئلیے پرعزم ہے۔