
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نداڈارکوقومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان برقراررکھا گیا ہے، 15رکنی ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش جائے گی،شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ ڈراپ ، فاطمہ ثنا فٹنس مسائل کی وجہ سے باہر ہو گئیں۔
ٹیم کے 15کھلاڑیوں میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمیٰ معروف شامل ہیں،ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، ارم جاوید، منیبہ علی، نجیہہ علوی بھی ویمن ٹیم کا حصہ ہیں،ان کے علاوہ نشریٰ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعد یہ اقبال، سدرہ امین، ام ہانی، وحیدہ اختر بھی شامل ہیں،نان ٹریولینگ ریزر میں امبرکائنات، عمیمہ سہیل اور سدرہ نواز شامل ہیں
قومی ویمن ٹیم کا کیمپ 14اکتوبر سے غنی انسٹی ٹیوٹ گراؤنڈ لاہور میں لگے گا، پاکستان ویمن ٹیم 20اکتوبر کو بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہوگی،ایشین گیمز میں قومی ویمن ٹیم اپنے دونوں میچ ہار کر واپس لوٹ آئی تھی۔