ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ آج، کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ آج چنئی میں کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں۔
نیوزی لینڈ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انجری کے شکار کپتان کین ولیمسن آج کے میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ اور دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی جبکہ بنگلہ دیش نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو ہرایا تھا تاہم انہیں انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچوں کی تاریخ کو دیکھا جائے تو اب تک دونوں ٹیمیں 41 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں 30 مرتبہ کیویز جبکہ 10 مرتبہ بنگال ٹائیگرز کو فتح حاصل ہوئی اور ایک میچ بغیر نتیجے کے رہا۔
اگر نیوزی لینڈ یہ میچ یہ جیت جاتی ہے تو اِس صورت میں کین ولیمسن کی ٹیم ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ جائے گی۔