اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب گاڑی سے 26 کلو 400 گرام چرس اور 12 کلو افیون برآمد۔ دورانِ کاروائی ٹیکسلا کے رہائشی دو ملزمان گرفتار۔لاہور کے علاقے کاہنہ کے قریب اوکاڑہ کے رہائشی ملزم سے 6 کلوچرس برآمد حیات آباد پشاور میں مقامی رہائشی سے 4 کلو 800 گرام چرس برآمد۔رنگ روڈ پشاور پر چارسدہ کے رہائشی ملزم کی گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد۔خیبر کے دو مختلف علاقوں میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 18 کلو چرس برآمد۔

سُپر ہائی وے جامشورو بس سٹاپ پر کراچی کی رہائشی خاتون اور ملزم سے 5 کلو چرس برآمد۔نیشنل ہائی وے حیدرآباد کے قریب میانی جنگلات میں چھپائی گئی 29 کلو چرس برآمد۔ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔