نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی اے نے نادرا سے ڈیٹا حاصل کر لیا، 3 فیز میں سموں کو بند کیا جائے گا۔پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے فیز میں جعلی اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بند ہوں گی جبکہ تیسرے فیز میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز بند کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، سموں کو مرحلہ وار بند کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔