بانی چیئرمین کون ہے بتانے والا کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں،سکیورٹی ذرائع کا بانی پی ٹی آئی کے بیان پر شدید ردعم

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیض حمید کے اوپن ٹرائل سے متعلق بیان پر سکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل آیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے کہاکہ بانی چیئرمین کون ہے بتانے والا کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں،اگر بانی چیئرمین کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہوگا،سکیورٹی ذرائع کا مزید کہناہے کہ ساری دنیا کو پتہ چلے گا بانی چیئرمین کیا کرتا اور کراتا رہا ہے۔