کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں  امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقعے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

حسن نقوی نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے، احتجاج مناسب جگہ پر ہونا چاہیے، احتجاج سے عوام کے روز مرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے، عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ عوام کے جان ومال کے لئے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا