بنوں میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 سکیورٹی اہلکار جان سے گئے

خیبر پختونخوا کے ضلعے بنوں میں ایک مشترکہ چیک پوسٹ میں شدت پسندں کے خودکش حملے میں دس سکیورٹی اہلکار جان سے گئے۔
بدھ کو فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بنوں کے علاقے مالی خیل میں سکیورٹی اہلکاروں نے شدت پسندوں کی چیک پوسٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں چھ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
’خودکش حملے میں 12 اہکار شہید ہوئے جن میں سکیورٹی فورسز کے 10 سپاہی اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دو سپاہی جان سے گئے۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔