پی ایس ایل 6 کیلئےٹیموں کی برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کیلئےٹیموں نے 8برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کیلئےٹیموں کی جانب سے جاری کی گئی 8برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست کے مطابق لاہور قلندرز نے محمد حفیظ ، شاہین آفریدی ، فخر زمان،حارث رؤف،ڈیوڈویزے،بین ڈنک ، دلبر حسین اور سہیل اختر کو برقرار رکھا جبکہ لاہور قلندرز نے عابد علی ، کرس لین ، ڈین ویلاز ، سلمان بٹ،سلمان ارشاد ، سمٹ پٹیل اور عثمان شنواری کو ریلیز کر دیا۔
پشاورزلمی نے 5کھلاڑیوں کوبرقراررکھا، وہاب ریاض،شعیب ملک،کامران اکمل،لیام لیونگ،اسٹون اورحیدر علی کو بھی برقرار رکھا ہےجبکہ پشاورزلمی نےحسن علی،امام الحق ،کارلوس بریتھویٹ،راحت علی، یاسر شاہ اورکیرون پولارڈکو ریلیز کردیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد،بین کٹنگ،محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان،نسیم شاہ زاہد محموداورانور علی کوبرقراررکھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے احمد شہزاد اور عمر اکمل کوریلیز کردیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے فواد احمد ،جیسن رائے ، خرم منظور ، سہیل خان اور کیمو پاول کو بھی ریلیز کردیا۔
ملتان سلطانز نےعمران طاہر، شاہدآفریدی،رائلی روسو،سہیل تنویر، خوشدل شاہ، جیمزونس،شان مسعود اور عثمان قادرکوبرقرار رکھا ہے جبکہ ملتان سلطانز نے اسد شفیق ، بلاول بھٹی ،جنید خان، محمد عرفان، روحیل نذیر ، روی بوپارا،معین علی اور ذیشان اشرف کو ریلیز کر دیا۔
کراچی کنگز اوراسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ ہوئی ،ایلکس ہیلزاسلام آباد اور کولن انگرام کراچی کنگر میں چلے گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈنےشاداب خان ایلیکس ہیلز،کولن منرو،فہیم اشرف، حسین طلعت،آصف علی ،ظفر گوہراورموسیٰ خان کوبرقرار رکھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈنےڈیل اسٹین،لیوک رونکی،فل سالٹ اوررومان رئیس کوریلیزکردیا ۔
کراچی کنگز میں بابر اعظم،محمد عامر،کولن انگرام،عماد وسیم،عامریامین،شرجیل خان،وقاص مقصود اور ارشد اقبال شامل ہیں جبکہ کراچی کنگز نےکیمرون ڈیلپوٹ، چیڈویک والٹن کراس جارڈن،افتخاراحمد، محمد رضوان ،عمر خان اور اسامہ میر کو ریلیز کردیا۔