عالمگیر وبا : دنیا بھر میں اموات کی تعداد 19لاکھ سے تجاوز

واشنگٹن : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 8کروڑ93 لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 19 لاکھ 22 ہزار سے زائدافراد جان کی بازی ہارچکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں کورونا کے 6 کروڑ36 لاکھ 10 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں  اور 2 کروڑ 39 لاکھ 82 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں ۔ کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکا تاحال سرفہرست ہے، دنیا بھر میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں، جہاں 3 لاکھ 74 ہزار 124 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 21 لاکھ 32 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ 
ایک ارب سے زائد آبادی والا  ملک بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد اور ایک کروڑ4 لاکھ  سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد2 لاکھ 498 اور79 لاکھ61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ روس میں 33 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 60 ہزار 645 ہے۔ فرانس میں27 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 66 ہزار841 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں28 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا کیسز اور78 ہزار508 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
 برطانیہ میں 25 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔  اٹلی میں بھی 22 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ77 ہزار291 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 22 لاکھ 96 ہزار102افراد متاثر اور22 ہزار264 ہلاک ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019 کورجسٹر ہواتھا ۔