بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر: 4جی انٹرنیٹ کی معطلی میں 22جنوری تک توسیع
سرینگر09جنوری : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض انتظامیہ نے تیز رفتار 3اور 4جی انٹرنیٹ کی معطلی میں 22جنوری تک توسیع کر دی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ گاندر بل اور ادھمپور کے دو اضلاع کوچھوڑ کر باقی اٹھارہ اضلاع میں تھری اور فور جی موبائل سروس کی معطلی میں بائیس جنوری تک توسیع کی جاتی ہے۔حکمنامے میں کہا گیا کہ مذکورہ دو اضلاع کو چھوڑ کر باقی تمام اضلاع میں ٹو جی انٹرنیٹ خدمات معمول کے مطابق جاری رہیگی اور تیز رفتار 3اور 4جی انٹرنیٹ پر عائد پابندی بائیس جنوری تک برقرار رکھی جائے گی ۔
via kms news