حریت رہنماوں کا لندن میں انتقال کر نے والے عبدالاحد قاضی کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد 11 جنوری : کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنماوں نے لندن کے علاقے بریڈ فورڈ میں انتقال کر جانے والے عبدالاحد قاضی کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمد حسین خطیب اورحریت رہنما عبدالمجید ملک نے اپنے الگ الگ بیانات میں عبدالاحد قاضی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قاضی کشمیر کاز کے لئے کئی دہائیاں قبل ضلع پونچھ کے شہر سرنکوٹ سے ہجرت کرگئے تھے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

via kms news