یاسین ملک کو ٹاڈا عدالت سے سزا دلوانے کے لیے مانیکا کوہلی چیف پراسیکیوٹر مقرر روبیہ سعید اغوا کیس اور بھارتی ائر فورس افسران قتل کیس میں فرد جرم پہلے ہی عائد ہو چکی ہے
نئی دہلی بھارتی حکومت نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کو ٹاڈا عدالت سے سزا دلوانے کے لیے چیف پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ہے ۔ بھارتی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے ہندو انتہا پسند قانون دان مانیکا کوہلی کو یاسین ملک کیس میںچیف پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے جبکہ یاسین ملک کے خلاف جموں کی ٹاڈا عدالت میں ڈاکٹر روبیہ سعید اغوا کیس اور بھارتی ائر فورس افسران قتل کیس میں فرد جرم پہلے ہی عائد ہو چکی ہے۔کے پی آئی کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک ان دنوں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ ان کے خلاف ان دو مقدمات کے علاوہ بھی کئی مقد مات درج ہیں۔ خاتون چیف پراسیکیوٹر مانیکا کوہلی مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ میں سات سالوں سے سی بی آئی کی نمائندگی کررہی ہیں۔ کوہلی نے محمد یاسین ملک کی ضمانت کی درخواست کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ مانیکا کوہلی کو تین سال کے لئے چیف پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے