جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کے زیر اہتمام دو روزہ زوم ورکشاپ برائے مدرسات کا انعقاد

اسلام آباد (پ۔ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کے زیر اہتمام دو روزہ زوم ورکشاپ برائے مدرسات کا انعقاد 9، 10 جنوری کو کیا گیا ۔ ورکشاپ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ درس قرآن وحدیث کے بعد دیگر موضوعات پر مدرسات کی تربیت کے مختلف پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے لکچرز کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ ملک بھر سے ممتاز مربین نے ورکشاپ میں لیکچرز کے ساتھ ساتھ
عملی کام بھی سکھائے۔ اس ورکشاپ میں مرکزی نگران میڈیا سیل جماعت اسلامی محترمہ عالیہ منصور صاحبہ نے دور جدید میں دعوت دین کے مؤثر پھیلاؤ کیلئے جدید ذرائع کے استعمال کی ضرورت واہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی نیزانہوں نے اس کیلئے مطلوب مہارتیں بھی سکھائیں اور اس کے نقصان دہ پہلوؤں کو بھی ڈسکس کیا ۔ انہوں نے ان ذرائع کو شرعی اور اخلاقی حدود میں رہ کر استعمال کرنے اور ان کے ذریعے اسلامی انقلاب کی منزل تک پہنچنے اور اسلام کی روشن تعلیمات کو دنیا بھر میں پھیلانے پر زور دیا ۔ ورکشاپ میں صوبہ بھر سے 350 سے زائد مدرسات نے شرکت کی ۔