پاکستان مسلم لیگ (ن)کی اعلی قیادت نے سینیٸر خاتون رہنما نورین مسعود گیلانی کوپی پی 16 کے لٸے جنرل سیکرٹری منتخب کردیا,جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا,نورین مسعود گیلانی کی
پارٹی خدمات پرسینیٸرخواتین
رہنما ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب, مریم اورنگزیب,نزہت نے سینیٸر خاتون رہنما نورین مسعود گیلانی کو پی پی 16 کی جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پراپنے ہاتھ سے نوٹیفیکیشن دیا اور امید ظاہرکی کہ نوریں مسعودگیلانی پہلے سے بڑھ کر اپنی تواناٸیاں عوام اور پارٹی کے لٸے ایمانداری کے ساتھ صرف کرینگی,اس پر نورین مسعود گیلانی نے اعلی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے کہا کہ اعلی قیادت کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزاٸی کارکنوں کے جزبہ کو تقویت دیتی ہے,میری تمام خدمات, کاوشیں, اور وفاداری ہمیشہ کی طرح پارٹی اور اعلی قیادت کے ساتھ ہیں اور رہیں گی۔